سپریم کورٹ آف پاکستان سے مستعفی ہونے والے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے استعفے پر غلط تاریخ درج ہے۔
جسٹس مظاہر کے استعفے پر 10 جنوری 2024ء کی جگہ 10 جنوری 2023ء لکھا ہے۔
واضح رہے کہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے اپنا استعفیٰ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوا دیا ہے۔
استعفے میں جسٹس مظاہر نے کہا ہے کہ میں نے لاہور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں فرائض انجام دیے ہیں۔
جسٹس مظاہر نے اپنے استعفے میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ میرے لیے اپنے عہدے پر کام جاری رکھنا ممکن نہیں۔
جسٹس مظاہر نقوی نے استعفے کی کاپی سپریم کورٹ کے رجسٹرار کو بھی بھیج دی ہے۔
Comments are closed.