بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جسٹس فائز عیسیٰ کی اہلیہ کا صدر مملکت کو خط

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسی کا صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے نام خط میں کہنا ہے کہ کوئٹہ میں دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، اگر کوئٹہ انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر عملدر آمد ہوتا تو اس طرح کے سانحات نہ ہوتے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے نام جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں مسلمان عبادت و خیرات کرتے ہیں، کوئٹہ سرینا ہوٹل کے قریب دھماکہ افسوسناک ہے۔

سرینا عیسیٰ کا خط میں کہنا ہے کہ ہزارہ برادری پر حملہ بھی افسوسناک تھا، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 8 اگست 2016ء میں کوئٹہ حملہ پر رپورٹ دی تھی، کوئٹہ انکوائری کمیشن رپورٹ پر عملدرآمد نہ ہونا سمجھ سے بالاتر ہے۔

انہوں نے خط کے متن میں تحریر کیا کہ اگر کوئٹہ کمیشن رپورٹ کی سفارشات پر عملدر آمد کر لیا جاتا تو 21 اپریل کا واقعہ شاید پیش نہ آتا۔

سرینا عیسیٰ کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے ساڑھے چار سال گزر جانے کے باوجود ان سفارشات پر عملدر آمد نہیں ہو سکا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.