رہنما عام لوگ اتحاد جسٹس (ر) وجیہ الدین احمد نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے حق میں بیان دے دیا۔
کراچی سے جاری بیان میں وجیہ الدین نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں جمہوریت کے لیے لازم بن چکی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ترقی یافتہ دنیا میں ای وی ایم کے ذریعے ہی ووٹ ڈالے جاتے ہیں۔
جسٹس (ر) وجیہ الدین نے یہ بھی کہا کہ ڈسکہ الیکشن کا مسئلہ ذہن سے نکلا نہیں تھا کہ این اے 249 بلدیہ کا تنازع سامنے آگیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ کامیاب امیدوار کے برتری والے ووٹ مسترد شدہ ووٹوں سے کم نکلے ہیں۔
Comments are closed.