جسٹس ریٹائرڈ شمیم نے اپنا بیان رضاکارانہ طور پر دیا، یو کے نوٹری پبلک نے تصدیق کردی۔
نوٹری پبلک لندن کے چارلس گھتری نے نواز شریف کے ہیلتھ ریکارڈ کی بھی تصدیق کی تھی، انہوں نے ایون فیلڈ ریفرنس سے متعلق نیب کے لیے دستاویز کی بھی تصدیق کی تھی۔
نوٹری پبلک لندن کے چارلس گھتری نے جیو نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سابق چیف جج رانا شمیم نے حلف نامہ 10 نومبر کو ملاقات میں ریکارڈ کروایا۔
چارلس گھتری نے کہا کہ نوٹری پبلک نے پاناما جے آئی ٹی کی کارروائی کے دوران پاکستان ہائی کمیشن کیلئے بھی کام کیا تھا، ریٹائرڈ جج کے بیان کو مستند اور حقیقی قرار دے سکتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ جسٹس ریٹائرڈ رانا شمیم نے حلف پر بیان دیتے ہوئے تنہا تھے، جسٹس ریٹائرڈ رانا شنیم پر کسی قسم کا دباؤ نہیں تھا۔
نیب ٹیم دستاویز کا نوٹرائز ورژن لے کر گئی جو جےآئی ٹی نے سپریم کورٹ میں دیے، یہ ہی دستاویز حسن نواز نے سپریم کورٹ کو دی تھیں، نیب کو برطانوی حکام سے ملاقاتوں میں کیس سے متعلق نئے کاغذات نہیں ملے تھے۔
پاکستان ہائی کمیشن نے پرانی دستاویز کو ہی قانونی حیثیت دینے کے لئے نوٹری پبلک لندن سے رجوع کیا تھا۔
Comments are closed.