جرمنی میں شدید طوفانی بارشوں اور اس کے بعد آنے والے سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی، جس سے اموات کی تعداد 133 تک جا پہنچی۔
شدید طوفانی بارشوں اور اس کے بعد آنے والے سیلابی ریلوں نے جرمنی کی متعدد ریاستوں میں تباہی مچا رکھی ہے۔
طوفانی بارشوں کے باعث سیکڑوں مکانات منہدم اور سڑکیں تباہ ہو گئی ہیں۔
رائن لینڈ پلاٹینیٹ میں اموات کی تعداد 90 ہو گئی ہے جبکہ نارتھ رائن ویسٹ فیلیا میں بارشوں اور سیلاب سے 43 افراد ہلاک ہوئے۔
متاثرہ علاقوں میں جرمن فوج کو طلب کر لیا گیا ہے، 900 فوجی امدادی کارروائیوں میں شریک ہیں۔
Comments are closed.