وزیراعظم عمران خان نے اے ٹی سی جج آفتاب آفریدی اور ان کے تین اہل خانہ کے قتل کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔
عمران خان نے کہا ہے کہ اس واقعے میں ملوث ذمے داروں کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز صوابی انٹرچینج کے قریب جج کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں اے ٹی سی جج آفتاب آفریدی اور ان کے تین اہل خانہ جاں بحق ہو گئے تھے۔ فائرنگ سے جج کے دو سیکورٹی گارڈز بھی زخمی ہوئے تھے۔
آفتاب آفریدی پشاور سے اسلام آباد جا رہے تھے کہ ان پر حملہ ہوا۔
Comments are closed.