بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جب نواز شریف نے عمران خان کو ٹرافی دی

پاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو اپنا واحد ورلڈکپ جیتے آج 29 برس بیت گئے لیکن اس تاریخی دن کا جوش و جذبہ آج بھی قوم کو یاد ہے۔

1992 میں اس تاریخی کامیابی پر قومی ٹیم کیلئے اُس وقت کے وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے ایک عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔

نواز شریف نے ورلڈ کپ میں شامل قومی ٹیم کیلئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک ایک کنال کا پلاٹ دینے کا بھی اعلان کیا جبکہ ہر کھلاڑی کو دو دو لاکھ روپے بھی دیے۔

نواز شریف کی عمران خان اور ٹیم کے ساتھ اس عشائیے کی خصوصی ویڈیو آج سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے۔

25مارچ تمام پاکستانیوں اور خاص طور پر کرکٹ اورشائقین کرکٹ کے لیے ایک سنہرا اور یادگار دن مانا جاتا ہے کیونکہ 1992 میں اس دن پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کرکٹ کا عالمی چیمپئن بنا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.