جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما عبدالغفورحیدری نے بلاول بھٹو کی تجویز پر تحفظات کا اظہار کردیا۔
ایک بیان میں عبدالغفور حیدری نے کہا کہ جب تک کامیابی کا 100فیصدیقین نہ ہو، ان ہاؤس تبدیلی کی حمایت نہیں کرسکتے۔
رہنما جے یو آئی ف نے کہا کہ بلاول نے حساب لگایا ہے تو پی ڈی ایم اجلاس میں اس کو واضح کریں گے۔ دوسری جماعتوں کا ساتھ دینا ہو گا۔
عبدالغفور حیدری نے کہا کہ اتحاد میں رہتے ہوئے تنہا پرواز اور فیصلے نہیں ہوتے، دوسری جماعتوں کا خیال رکھنا پڑتا ہے۔
Comments are closed.