جاپان کا ایک گاؤں اپنی غیر معمولی مرچوں والی ہیبانیرو لیسڈ آئس کریم کے حوالے سے مشہور ہے اور یہاں پر سیاحوں کو یہ آئس کریم بطور چیلنج پیش کی جاتی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ آئس کریم بالکل مفت دی جاتی ہے، لیکن شرط یہ ہے کہ اگر آپ اسے کھا سکیں۔
اس آئس کریم پر کھانے والے شخص کی مرچ کو برداشت کرنے کی صلاحیت کے مطابق ہیبانیرو مرچ پاؤڈر چھڑکا جاتا ہے۔
آئسکریم کو کھانے سے قبل سیاحوں کو آئس کریم فروخت کرنے والے کو ذمہ داری سے بری الذمہ ہونے پر مبنی ایک دستخط شدہ اجازت نامہ دینا پڑتا ہے۔
Comments are closed.