جاپان میں اردو کے اساتذہ کی خدمات کے اعتراف کے طور پر ادارہ زبان و ادبیات اردو اور پنجاب یونیورسٹی اورئینٹل کالج لاہور کی جانب سے اوساکا یونیورسٹی جاپان میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
ادارہ زبان و ادبیات اردو کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے اس موقع پر اظہارٍ خیال کرتے ہوۓ کہا کہ جاپان میں اردو پڑھنے اور پڑھانے والے ہمارے سفیر ہیں اور پوری پاکستانی قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے۔
اوساکا یونیورسٹی میں اردو کے پروفیسر اور ڈویژن آف فارن اسٹڈیز کے ڈین، ڈاکٹر سویامانے نے اورئنٹل کالج کی علمی خدمات کو خراجٍ تحسین پیش کرتے ہوۓ اس عزم کا اعادہ کیا کہ مستقبل میں پنجاب یونیورسٹی سے علمی روابط مزید مستحکم۔ہوں گے۔
تقریب کے اختتام پر ادارہ زبان و ادبیات اردو پنجاب یونیورسٹی کی طرف سے پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے جاپان میں اردو کے فروغ کے لیے کام کرنے پر پروفیسر ڈاکٹر سویامانے اور پروفیسر میاموتو تاکاشی کو خصوصی میڈل پیش کیے۔
جبکہ ان کا کہنا ہے کہ اس وقت ڈاکٹر کیتادا اور ڈاکٹر مرغوب حسین طاہر جاپان میں موجود نہیں اس لیے انہیں بعدازاں خصوصی میڈل پیش کیے جائیں گے۔
Comments are closed.