پیر 27؍شعبان المعظم 1444ھ20؍مارچ 2023ء

پریس کانفرنس میں انتشار انگیز تقاریر، شاہ محمود قریشی کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور کی سیشن کورٹ نے پریس کانفرنس میں انتشار انگیز تقاریر کے کیس میں شاہ محمود قریشی کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔

پریس کانفرنس میں انتشار انگیز تقاریر اور سڑک بلاک کرنے کے مقدمے میں شاہ محمود قریشی کے خلاف سیشن کورٹ میں سماعت ہوئی۔

عدالت نے شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں یکم اپریل تک توسیع کر دی۔

پولیس کی جانب سے عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی شامل تفتیش نہیں ہوئے۔

شاہ محمود قریشی کے وکیل نے کہا کہ ہمیں تفتیشی افسر کا نہیں بتایا جا رہا۔

عدالت نے شاہ محمود قریشی کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.