جمعرات21؍ربیع الثانی 1444ھ17؍نومبر 2022ء

جاپانی وزیراعظم اور چینی صدر کی بینکاک میں ملاقات

جاپان کے وزیراعظم فومیو کشیدا اور چین کے صدر شی جن پنگ نے دونوں ملکوں کے درمیان تمام سطح پر رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان علاقائی سلامتی اور دفاع مضبوط بنانے کے رابطوں اور دو طرفہ سفارتی بات چیت دوبارہ شروع کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔

جاپانی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ چینی صدر سے آبنائے تائیوان میں امن سے متعلق جاپان کے تحفظات کا اظہار بھی کیا۔

یوکرین کی صورتحال سے متعلق اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ روس کو یوکرین میں جوہری ہتھیاروں کا استعمال نہیں کرنا چاہیے، چین اور جاپان کے اعلیٰ حکام کی سطح پر تین سال بعد ملاقات ہوئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.