بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جاوید لطیف کا پارٹی نوٹس کا بھرپور جواب دینے کا فیصلہ

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے پارٹی کے شوکاز نوٹس کا بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

جیو نیوز کے پرو گرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما نے کہا نواز شریف کس طرح انہیں شوکاز نوٹس پر راضی ہوئے ہوں گے، وہ جانتے ہیں۔

جاوید لطیف کو نوٹس نواز شریف کی ہدایت پر جاری کیا گيا۔

جاوید لطیف نے کہا کہ شوکاز نوٹس چھوٹی چیز ہے، نواز شریف کہیں تو وہ ایک سیکنڈ میں اسمبلی سے استعفیٰ دے دیں گے۔

ن لیگ کے شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ میاں جاوید لطیف نے نجی ٹی وی پر جو باتیں کیں، وہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی ہے۔

 مسلم لیگ ن نے جاوید لطیف سے سات روز میں جواب طلب کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.