واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف کی والدہ کیخلاف دوسری ایف آئی آر درج کردی گئی ہے ۔
میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ یہ انتقام کی حدوں کو چھونے والا نیا پاکستان ہے ۔
شیخوپورہ سے رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف کی 80سالہ والدہ کے خلاف ایک اورایف آئی درج ہوگئی ہے۔
میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ انکی فیملی پر دس سے زائد ایف آئی آر کاٹی گئی ہیں ،جولوگ مشرف کے بدترین دور کا ڈٹ کر مقابلہ کرچکے ہیں وہ اس وہ اس ہائبرڈ گٹھ جوڑ کو بھی بھگت لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ انتقام کی آگ میں قومی اداروں کی تضحیک کا حساب اِنہیں دینا پڑے گا۔
Comments are closed.