بیرسٹر علی طاہر نے رکن سندھ اسمبلی جام اویس کو نااہل قرار دینے کے لیے اسپیکر سندھ اسمبلی کو لیگل نوٹس ارسال کر دیا۔
لیگل نوٹس کے متن کے مطابق جام اویس گہرام نے ناظم جوکھیو کے ورثاء کو دیت کی رقم ادا کی ہے، دیت کی رقم ادا کرنے کے بعد وہ رکن اسمبلی کے عہدے کے لیے نااہل ہو چکے ہیں۔
بیرسٹر علی طاہر نے نوٹس میں کہا کہ اسپیکر سندھ اسمبلی الیکشن کمیشن کو جام اویس کو نااہل قرار دینے کا ریفرنس بھیجیں، وہ پی ایس 79 ٹھٹھہ سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
لیگل نوٹس کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ 14 دن میں جام اویس کو نااہل قرار دینے کی کارروائی شروع کی جائے، اگر نااہلی کی کارروائی شروع نہیں کی گئی تو سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ناظم جوکھیو کو نومبر 2021ء میں تشدد کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔
12 جنوری کو ناظم جوکھیو قتل کیس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج ملیر نے سندھ اسمبلی کے رکن جام اویس کا ریلیز آرڈر جاری کیا تھا۔
Comments are closed.