hookup Blooming Grove edelman hookup gay clubs for hookups free hookup sites usa

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جامعہ کراچی کو سیکیورٹی بہتر بنانے کیلئے پی سی ون بنانے کی ہدایت

وفاقی ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر طارق بنوری نے جامعہ کراچی کو اپنی سیکیورٹی کا نظام بہتر بنانے کے لیے فوری پی سی ون بنانے کی ہدایت کی ہے۔ 

چیئرمین ڈاکٹر طارق بنوری نے جامعہ کراچی کے کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے دورے کے موقع پر کہا کہ جامعہ کراچی کی سخت سیکیورٹی کے لیے جامع پی سی ون بنائیں، ایچ ای سی اس کے لیے فنڈز فراہم کرے گی۔

ڈاکٹر طارق بنوری نے خود کش حملے کے نتیجے میں چینی اساتذہ کی ہلاکت کے واقع ہر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور اسے بڑا نقصان قرار دیا۔

اس موقع پر قائم مقام عبوری وائس چانسلر ڈاکٹر ناصرہ خاتون اور قائم مقام رجسٹرار مقصود انصاری بھی موجود تھے۔ 

ڈاکٹر طارق بنوری نے کہا کہ جدید سیکیورٹی جامعہ کراچی کے لیے ضروری ہے تاکہ بلاخوف طلبہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر کی جامعات کو دہشت گرد کارروائیوں سے بچنے کے لیے فل پروف سیکیورٹی سسٹم واضح کرنے کی ضرورت ہے۔ 

بعد اذاں جنگ سے گفگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق بنوری نے کہا کہ عدالتی احکامات کے تناظر میں ہائیرایجوکیشن کمیشن نے جامعہ کراچی میں مستقل وائس چانسلر کے تقرر کے سلسلے میں امیدواروں کے تحقیقی پرچوں کی رپورٹ تلاش کمیٹی کو بھیج دی ہے جبکہ اسناد کی تصدیق کا عمل بھی مکمل ہوچکا ہے، اب یہ تلاش کمیٹی پر منحصر ہے کہ وہ کب امیدواروں کے انٹرویو کرتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.