پیر18؍ربیع الثانی 1444ھ14؍نومبر2022ء

جامعہ کراچی میں داخلوں کا عمل فوری شروع کرنے کی منظوری

جامعہ کراچی اکیڈمک کونسل نے یونیورسٹی میں داخلے فوری شروع کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع جامعہ کراچی کے مطابق داخلے انٹرمیڈیٹ سال دوئم کے نتائج کی بنیاد پر ہی دیے جائیں گے۔

ذرائع ایکڈمک کونسل جامعہ کراچی نے جنگ کو بتایا کہ کچھ تعلیمی بورڈ کے انٹر نتائج نہ آنے کے سبب تعلیمی سیشن 2023ء کچھ تاخیر سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تاخیر پر قابو پانے کے لیے کراچی یونیورسٹی میں موسم گرما کی تعطیلات مختصر کردی گئیں اور داخلوں کا عمل فوری شروع کرتے ہوئے اتوار 20 نومبر کو 20 ڈپارٹمنٹس کے اشتہارات جاری کردیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق پہلے حصے میں شعبہ ویژول اسٹڈیز کا ٹیسٹ 4 دسمبر کو، بی ایس تھرڈ ایئر میں داخلوں کا ٹیسٹ 10 دسمبر کو ہوگا جبکہ بی ایس فرسٹ ایئر میں داخلوں کے لیے ٹیسٹس 11 دسمبر کو لیے جائیں گے۔

ٹیسٹ کے بعد اوپن میرٹ کے داخلے شروع ہوں گے اور حتمی میرٹ لسٹ کے لیے تمام بورڈز کے انٹر کے نتائج کا انتظار کیا جائے گا۔

ذرائع ایکڈمک کونسل نے مزید بتایا کہ نتائج کے اجراء کے بعد ہی میرٹ لسٹ تیار اور جاری ہوگی، جامعہ کراچی میں نیا تعلیمی سیشن جنوری کے آخر یا فروری کے آغاز سے شروع ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.