بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جامشورو: کراچی جانے والی کار کو حادثہ، 3 افراد جاں بحق

سندھ کے ضلع جامشورو میں انڈس ہائی وے پر ٹرک کی ٹکر سے کار سوار 3 افراد جاں بحق اور 1 زخمی ہو گیا، کار لاڑکانہ سے کراچی جا رہی تھی۔

پولیس کے مطابق لاڑکانہ سے کراچی جانے والی کار اور مخالف سمت سے آنے والے ٹرک میں تصادم مانجھند کے مقام پر ہوا۔

حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جن کی شناخت شیراز احمد، عبدالرشید اور عامر علی کے نام سے ہوئی ہے۔

حادثے میں زخمی ہونے والے شخص اور میتوں کو لاڑکانہ کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمی کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس کی غفلت کےباعث حادثے کا ذمے دار ٹرک ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.