جامشورو سے کراچی تک ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن مکمل ہوگئی۔
ٹرانسمیشن لائن کی اپ گریڈیشن کے بعد اب 1250 میگاواٹ بجلی کراچی کو فراہم کی جائے گی۔
ذرائع کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ این ٹی ڈی سی سے اضافی بجلی کی فراہمی کی ٹیسٹنگ کا عمل جاری ہے، بجلی کو سسٹم میں لینے سے پہلے پیمرا سے ٹیرف منظور کرانا ہوگا۔
ذرائع کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ نیپرا سے ٹیرف کی منظوری کے بعد وفاقی حکومت سے فراہمی کا معاہدہ کیا جائے گا۔
ذرائع کے ای کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ کمپنی ہونے کی وجہ سے سپلائی کمپنی یعنی حکومت سے معاہدہ ضروری ہے، ٹیرف کی منظوری اور معاہدے تک اضافی بجلی سسٹم میں شامل نہیں ہوسکے گی۔
ذرائع وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ ٹیرف کی منظوری اور معاہدہ کب تک ہوگا اس کا دار و مدار کے الیکٹرک پر ہے۔
ترجمان وفاقی وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ کراچی کو اضافی بجلی دینے کا اپنا وعدہ پورا کردیا ہے۔
Comments are closed.