ثقلین مشتاق نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ مزید کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے اپنے اس فیصلے سے پی سی بی کو بھی آگاہ کردیا۔
ثقلین مشتاق کی سال 2020ء میں نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں بطور ہیڈ آف انٹرنیشنل پلیئر ڈیولپمنٹ تقرری ہوئی تھی اور گزشتہ برس مصباح الحق کے مستعفی ہونے کے بعد ثقلین مشتاق کو عبوری ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔
وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021، بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں ذمہ داریاں نبھاتے رہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عبوری ہیڈ کوچ مقرر ہونے سے قبل گزشتہ بورڈ مینجمنٹ میں بھی ثقلین مشتاق نے استعفیٰ دے دیا تھا لیکن پھر انہیں کام جاری رکھنے کا کہا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اب انہیں قومی کرکٹ ٹیم کا ہائی پرفارمنس کوچ تعینات کرنے کا ارادہ رکھتا تھا لیکن بورڈ اور ثقلین مشتاق کے درمیان معاملات طے نہ پاسکے اور ثقلین مشتاق نے مزید کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے بورڈ کو بھی بتادیا ہے۔
Comments are closed.