سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو لیک پر چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔
اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد یہ حال ہیں تو اس وقت کیا حال ہوگا جب یہ فرعون کرسیوں پر تھے۔
مریم نواز نے کہا کہ اس وقت یہ اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیسے کر رہے ہوں گے؟
رہنما مسلم لیگ ن نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف چپ ہے، مگر اس کے خلاف سازش کرنے والے روز رسوا ہو رہے ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ عمران کو مسلط کرنے والے پاکستان کے مجرم ہیں اور ریاست انصاف کی منتظر ہے۔
واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثار کے صاحبزادے نجم ثاقب کی مبینہ دو آڈیوز سامنے آئی ہیں۔
ایک آڈیو لیک میں نجم ثاقب پی ٹی آئی کے پی پی 137 کے ٹکٹ کے امیدار ابوزر چدھڑ سے مبینہ گفتگو کر رہے ہیں۔
Comments are closed.