ہفتہ 8 ؍شوال المکرم 1444ھ29؍اپریل 2023ء

پرویز الہٰی پر کک بیکس کی وصولی کا الزام، ملزم سہیل عدالت میں پیش

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے مبینہ فرنٹ مین ملزم سہیل اصغر کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔

اینٹی کرپشن حکام نے سینئر سول جج گوجرانوالہ کی عدالت میں ملزم سہیل اصغر کو پیش کیا۔

اس موقع پر تفتیشی افسر نے عدالت سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم سہیل اصغر، پرویز الہٰی اور ہائی وے افسران مقدمے میں نامزد ملزمان ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق پرویز الہٰی پر ترقیاتی اسکیموں کے ٹھیکوں میں کک بیکس وصول کرنے کا الزام ہے، اس معاملے میں ملزم سہیل اصغر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کا فرنٹ مین ہے۔

گوجرانوالہ کی عدالت نے فریقین کو سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ہے، جو کچھ دیر میں سنایا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.