اتوار 9؍شوال المکرم 1444ھ30؍اپریل 2023ء

حارث سہیل نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز سے آؤٹ، افتخار احمد شامل

مڈل آرڈر بیٹر حارث سہیل انجری کا شکار ہونے کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ون ڈے سیریز سے آؤٹ ہوگئے۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرنے والے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ حارث سہیل ٹریننگ سیشن کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔ 

حارث سہیل کی شاداب خان کے ساتھ فیلڈنگ کے دوران ٹکر ہوئی تھی۔

تاہم اب ان کی جگہ افتخار احمد بقیہ 3 ون ڈے میچز کےلیے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.