شمالی افریقی ملک تیونس میں وزیر اعظم کی برطرفی کے بعد انتظامی امور صدر قیس بن سعید نے سنبھال لیے۔
عرب میڈیا کے مطابق بیشتر صوبوں میں حکومت مخالف مظاہرے وزیراعظم کی برطرفی کا باعث بنے۔ تیونس کےصدر قیس بن سعید نے وزیراعظم کی برطرفی کا صدارتی حکم جاری کردیا۔
جس کے مطابق وزیراعظم ہشام مشیشی، وزیر دفاع اور قائم مقام وزیر انصاف کو سبکدوش کردیا گیا ہے۔
یہ صدارتی حکم نامہ صدر نے آئین کی دفعہ 80 کےتحت جاری کی اور وزیراعظم کو برخاست جبکہ پارلیمنٹ کو معطل کردیا۔
س سے قبل تیونسی صدر نے اتوار کو وزیراعظم ہشام مشیشی کو کام سے روک دیا تھا۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کی تمام سرگرمیاں اور اراکین پارلیمنٹ کے اختیارات بھی معطل کردیئے گئے ہیں۔
Comments are closed.