اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے کہا ہے کہ تین عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کو 4 ارب ڈالر دیں گے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 1 ارب 50 کروڑ ڈالر دے گا۔
مرکزی بینک کے مطابق ورلڈ بینک پاکستان کو 1 سے 2 ارب ڈالر دے گا، جبکہ ایشین انفرااسٹرکچر انویسمنٹ بینک پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر دے گا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک 25 اکتوبر کو قرض منظوری کے لیے اجلاس منعقد کرے گا۔
اپنے بیان میں اسٹیٹ بینک نے کہا کہ حکومت نے رواں مالی سال کی پہلے سہ ماہی میں 4 ارب ڈالر قرضوں کی مد میں ادا کیے ہیں۔ اکتوبرکے 10 روز میں 60 کروڑ ڈالر قرض میں ادا کیے گئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق روپے کو مضبوط کرنے کے لیے مارکیٹ میں ڈالر نہیں بیچے۔ سخت اقدامات، قیاس آرائیوں میں کمی سے روپے کی قدرمضبوط ہوئی ہے۔
Comments are closed.