وفاقی وزیر جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ عدلیہ کے اندر سے آوازیں آنے کے باوجود 3 رکنی بینچ فیصلہ کرنے پر بضد ہے، 3 رکنی بینچ کے اس فیصلے کو کون مانے گا۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ پوری قوم فل کورٹ کا مطالبہ کر رہی ہے، تو ایک متنازع بینچ کیوں اس کا فیصلہ کرے؟
جاوید لطیف نے کہا کہ بات ججز کیخلاف ریفرنسز سے آگے نکل چکی ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بےگناہ فرد کے ثبوت سامنے آنے کے باوجود کوئی سو موٹو نوٹس لینے کو تیار نہیں۔
Comments are closed.