اسلام آباد: پیٹرولیم ڈویژن ایسوسی ایشن نے 25نومبر سے ملک گیر میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن ایسوسی ایشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومت 6فیصد مارجن پر جھوٹی تسلیاں دے رہی ہے، 3نومبر کو مارجن بڑھانے کا وعدہ کیا تھا، لیکن ایسا نہیں ہوا، 25نومبر کے بعد پیٹرول پمپس سے صرف ایمبولنس کو ہی پیٹرول ملے گا۔
دوسری جانب وفاقی وزیربرائے توانائی حماد اظہر کا کہنا تھا کہ میرے پاس پیٹرول میں مارجن بڑھانے کے اختیارات نہیں،تمام فیصلے مشاورت کے ساتھ کیے جائیں گے، بہتر یہ ہے کہ ساتھ بیٹھ کررقم طے کی جائے۔
وفاقی وزیر برائے توانائی کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم لیوی کو کم کرکے وزارت خزانہ کو نقصان ہوا، ہوسکتا ہے کہ عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتیں کم ہوں،عالمی منڈی پر قیمتیں کم ہونے پر ہوسکتا ہے کہ پیٹرول کی قیمتیں نہ بڑھائیں،ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ نیپرا نے کرنا ہے جو ابھی نہیں ہوا۔
Comments are closed.