وفاقی حکومت کی جانب سے تین آرڈیننس کے ذریعے منی بجٹ لانے کی تیاری کرلی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل در آمد کے لئے آج تین آرڈیننس جاری ہونے کا امکان ہے۔
ایک آرڈیننس اسٹیٹ بینک کی خود مختاری سے متعلق ہے، دوسرا آرڈیننس نیپرا کو بجلی کی قیمتوں کے اضافے سے متعلق خود مختاری دینے کا ہے جبکہ تیسرا آرڈیننس ایف بی آر کی طرف سے 140 ارب روپے کا استثنیٰ ختم کرنے سےمتعلق ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی25 مارچ سے پہلےآرڈیننس جاری کرنے یا پارلیمنٹ سے قانون سازی کی ڈیڈ لائن ہے، آرڈیننس یا پارلیمنٹ سےقانون سازی پر پاکستان کو 5 سو ملین ڈالر قرض کی قسط ملے گی۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکیٹو ڈائریکٹرز بورڈ نے قسط کی منظوری قانون سازی سے مشروط کی ہے، آئی ایم ایف کا جائزہ مشن اس قسط کو جاری کرنے کی پہلی ہی سفارش کر چکا ہے، دوسرا آرڈیننس نیپرا کو بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی خود مختاری دینے کا آرڈیننس ہے۔
آرڈیننس کے بعد حکومت نیپرا کی بجلی کی قیمت بڑھانے کا نوٹیفکیشن فوراً جاری کرنے کی پابند ہوگی، اگر دو ہفتے میں قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہوا تو اس پرخود بخود عمل درآمد ہو جائے گا۔
Comments are closed.