امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ تینوں نام نہاد بڑی سیاسی جماعتوں کو ملک پر مسلط کیا گیا۔
لاہور میں بیان دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے اپنے اقتدار اور کرسی کے لیے ملک کا جغرافیہ تبدیل کردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ غلط پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھ دیا گیا ہے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک میں لاکھوں نوجوان ڈگریاں اٹھائے دربدر پھر رہے ہیں، غربت کی وجہ سے ساڑھے 3 کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی 80 فیصد سے زائد آبادی کو پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں۔
سراج الحق نے مزید کہا کہ عوام کو محرومیاں بانٹنے والے حکمران عیاشیوں میں مصروف ہیں۔
Comments are closed.