اینٹی کرپشن حکام نے وہاڑی میں مسلم لیگ (ن) کی رہنما تہمینہ دولتانہ کے بھائی زاہد دولتانہ سے 48 ایکڑ سرکاری اراضی واگزار کروالی۔
ترجمان محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی تہمینہ دولتانہ کے بھائی میاں زاہد دولتانہ 15 سال سے محکمہ آبپاشی کی 48 ایکڑ اراضی پر قابض تھے۔
ڈپٹی کمشنر وہاڑی کے ریفرنس پر مقدمہ درج کیا گیا اور پولیس کی مدد سے اراضی واگزار کروا کے محکمہ آبپاشی کے حوالے کر دی گئی، اراضی پر کھڑی فصلیں بھی بحق سرکار ضبط کرلی گئیں۔
Comments are closed.