california hookup bar asian girls st louis hookups reddit what is hud hookup app curvy hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تہاڑ جیل: یاسین ملک کی بھوک ہڑتال ختم

حریت رہنما یاسین ملک نے 12 روز بعد بھارت کی تہاڑ جیل میں بھوک ہڑتال ختم کردی۔

یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ میرے شوہر، عظیم کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک نے 12 دن کے بعد تہاڑ جیل میں بھوک ہڑتال ختم کردی ہے۔

مشعال ملک نے تمام لوگوں کا آواز اٹھانے اور دعا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ حریت رہنما یاسین ملک نے جھوٹے مقدمے میں سزا پر تہاڑ جیل میں بھوک ہڑتال کر رکھی تھی۔

گزشتہ دنوں بھوک ہڑتال کے باعث طبیعت ناساز ہونے پر انہیں جیل سے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

بھارت میں واقع تہاڑ جیل کے سب سے حساس حصے میں قید حریت رہنما کو جب ربیعہ قتل کیس میں عدالت میں پیش ہونے کی اجازت نہیں دی گئی تو انہوں نے بھوک ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.