حریت رہنماء یاسمین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ بھارت نے کشمیریوں سے ہر حق چھین رکھا ہے یہاں تک کہ کشمیریوں کو سانس لینے کا حق بھی نہیں دے رہا، تہاڑ جیل میں یاسین ملک کی جان کو خطرہ ہے۔
بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر مشال ملک نے کہا کہ اس دن کو کشمیری یوم سیاہ کے طور پر منارہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ بھارت نے حریت قیادت کو جیل میں بند رکھا ہے جبکہ ان کے علاوہ ہزاروں نوجوان بھی جیلوں میں قید ہیں۔
مشال ملک کا کہنا تھا کہ یاسین ملک تہاڑ جیل میں قید ہیں، ان کی جان کو خطرہ ہے۔
Comments are closed.