سپریم کورٹ آف پاکستان نے تھرکول منصوبہ کرپشن کیس تحقیقات کے لیے قومی احتساب بیورو (نیب) کو بھجوا دیا۔
چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔
عدالتِ عظمیٰ نے ہدایت کی ہے کہ چیئرمین نیب آڈیٹر جنرل رپورٹ کا جائزہ لے کر ابتدائی رپورٹ 3 ماہ میں پیش کریں، نیب سرکاری فنڈز کی خوردبرد میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرے۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ تھر کے لوگ بنیادی سہولتوں اور پینے کے پانی کو ترس رہے ہیں، ٹھٹھہ، منوڑا اور سجاول کے حالات بھی اچھے نہیں ہیں۔
چیف جسٹس گلزار احمد نے ہدایت کی کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت کسی سرکاری عہدے دار کی اس معاملے میں کوئی دلچسپی نہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سارا پیسہ ایک اکاؤنٹ سے نکل کر دوسرے میں چلا گیا، اسی لیے دلچسپی نہیں۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 3 ماہ کے لیے ملتوی کر دی۔
Comments are closed.