بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

500 ارب کے کورونا پیکج کے 314 ارب جاری نہ ہوسکے

وزیر اعظم نے پانچ سو ارب روپے کے کورونا پیکج کا اعلان کیا، مگر عوام پر صرف ایک سو سولہ ارب رپے ہی خرچ کیے گئے۔

آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ کورونا پیکج کے 314 ارب روپے کی خطیر رقم خرچ ہی نہیں کی گئی، دیہاڑی داروں کےلیے دو سو ارب رکھے گئے مگر صرف سولہ ارب روپے جاری کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق پناہ گاہوں اور لنگرخانوں میں150 ارب میں سے145 ارب تقسیم ہوئے جبکہ یوٹیلٹی اسٹورز کو50 ارب میں سے10 ارب روپے دیے گئے۔

آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بجلی اورگیس پر100 ارب کی سبسڈی میں سے15 ارب روپے دیے گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.