بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کبھی کل وقتی گولف نہیں کھیل سکوں گا، ٹائیگر ووڈز

معروف گولفر ٹائیگر ووڈز کا کہنا ہے کہ وہ دوبارہ کبھی کل وقتی گولف نہیں کھیل سکیں گے، وہ پرامید ہیں کہ سال میں چند منتخب ایونٹس میں شرکت کریں گے، مکمل پروفیشنل گالف ٹور کے بجائے منتخب ایونٹس میں حصہ لیں گے۔

ٹائیگر ووڈز جنیسس جی وی 80 ایس یو وی میں سفر کر رہے تھے اسے دور حاضر کی محفوظ ترین وہیکل تصور کیا جاتا ہے۔

امریکی گالفر ٹائیگر ووڈز فروری میں خوفناک حادثے کا شکار ہوگئے تھے، حادثے میں ان کی دونوں ٹانگوں میں کئی فریکچر ہوئے تھے، لیکن اب وہ بہتری کی طرف ہیں۔

امریکی گالفر ٹائیگر ووڈز کا کہنا ہے کہ پہلی ترجیح اپنے پیروں پر چلنا ہے، ری ہیب کا مرحلہ سب سے مشکل چیلنج ہے۔

ٹائیگر ووڈز نے کہا کہ اس وقت ان کا جسم ایسا نہیں کہ وہ ماؤنٹ ایورسٹ سر کر سکیں، وہ ادھر اُدھر ٹورنامنٹس کھیل سکتے ہیں، لیکن پہاڑوں پر چڑھنا اور بلندی پر رہنا حقیقی طور اس کی توقع نہیں کی جاسکتی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.