رہنما پاکستان تحریک انصاف خرم شير زمان کا کہنا ہے کہ تھرپارکر میں خاتون نے اسپتال کے میدان میں بچے کو جنم دیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شير زمان نے تھرپارکر کے شہر چیلہار میں ہونے والے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیلہار میں حاملہ خاتون کو اسپتال سے باہر نکال دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اسپتال سے باہر نکال دینے کے بعد عورت نے اسپتال کے میدان میں بچے کو جنم دیا۔
خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ سندھ کے ظالم حکمران سسکتے تڑپتے عوام کا مذاق اُڑا رہے ہیں۔
Comments are closed.