سندھ کے ضلع تھر پارکر میں بلدیاتی انتخابات میں آزاد امیدوار نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے معاون خصوصی ویرجی کوہلی پر اغوا کا الزام عائد کردیا۔
بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے حق میں آزاد امیدوار کے دستبردار ہونے کے معاملے نے نیا رُخ اختیار کرلیا۔
اس حوالے سے یونین کونسل ہاڑھو وارڈ 4 کے امیدوار جگشی کوہلی نے اپنا بیان ریکارڈ کروادیا۔
جگشی کوہلی کا کہنا ہے کہ مجھے ویرجی کوہلی نے سومرو ہاؤس میں یرغمال بنا کر رکھا تھا، گارڈز کو نیند آنے پر دروازہ توڑ کر فرار ہوا۔
انہوں نے کہا کہ دستبردار نہیں ہوا، میں الیکشن لڑنا چاہتا ہوں۔
دوسری طرف وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی ویرجی کوہلی کا کہنا ہے کہ مجھ پر اغوا کا جھوٹا الزام عائد کیا گیا ہے۔
Comments are closed.