صحرائے تھر میں ڈرپ سسٹم کے تحت تین سال قبل لگائے جانے والے پودے اب پھول کے ساتھ سبزیاں دینے لگے۔
صحرائے تھر کے باسیوں کو کاشتکاری کیلئے ابر بارشوں کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا ڈرپ ایریگیشن کے کامیاب تجربے کے ذریعے تھر کی ریتیلی زمین پر لگائے جانے والے پودے اب پھول دینے کے علاوہ گندم کھجور اور سبزیاں دینے لگے ہیں۔
سماجی تنظیم کی جانب سے پاک بھارت سرحد سے متصل گاؤں سخی سیار سمیت تھر کے دیگر علاقوں میں ڈرپ سسٹم کے تجربے کیے گئے ۔
تھر کے باسیوں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت تھر پارکر میں ڈرپ ایریگیشن سسٹم فراہمی کو ممکن بنائے تو تھر میں روزگار کے ساتھ غذائی قلت اور قحط سالی جیسے مسائل پر بھی قابو پایا جا سکے گا۔
Comments are closed.