فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 24 اگست تک ملتوی کر دی گئی۔
فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نےکی۔
توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت میں سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور ان کے وکیل فیصل چوہدری پیش ہوئے۔
دوران سماعت فواد چوہدری نے مؤقف اختیار کیا کہ آپ نے آرڈر میں کہا کہ معافی نامے میں میری لینگویج درست نہیں تھی، میں اپنی لینگویج درست کرکے معافی نامہ دوبارہ جمع کرا رہا ہوں۔
سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے نیا معافی نامہ الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیا۔
چیف الیکشن کمشنر نے سماعت 24 اگست تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ اگلی سماعت پر آرڈر کرتے ہیں۔
Comments are closed.