بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

توہين رسالت پر عمران خان نے امت مسلمہ كى ترجمانى كى ہے، طاہر اشرفى

وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ توہين رسالت پر وزير اعظم عمران خان نے امت مسلمہ كى ترجمانى كى ہے۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ عمران خان كى قيادت ميں پاكستانى قوم امت مسلمه كى متفقه آواز ہے، امت مسلمہ اسلاموفوبيا اور توہين رسالت كےخاتمے كے لیے كوشاں ہے۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک نے ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا تو اس کے خلاف انسداد دہشتگردی قوانین کے تحت کاروائی کی گئی۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نے اسلاموفوبیا کے حوالے سے جاری بیان میں واضح  کہا کہ بیرون ملک اسلاموفوبیا اورنسل پرستانہ رویے کے حامل انتہا پسند مسلمانوں کو تکلیف پہنچاتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ہم مسلمان نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ سےسب سے زیادہ محبت اور احترام کرتے ہیں، مسلمان نبی کریم ﷺ کی شان میں کسی قسم کی گستاخی برداشت نہیں کرسکتے۔

مولانا طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ بچیوں کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کو کڑی سے کڑی سزا دینی چاہیے۔

وزیر اعظم نے اپنےسوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ اہل مغرب آزادی اظہار رائے کی آڑ میں منافرت پھیلا رہے ہیں، مغرب میں رہنے والے انتہا پسند اپنےاس رویے پر ایک ارب30کروڑ مسلمانوں سے معافی مانگیں۔

انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی پرسزا مقرر کریں، اسلامو فوبیا کا شکار مغربی باشندے اور دائیں بازو کے سیاستدانوں میں اخلاقی جرات کا فقدان ہے، اسلامو فوبیا کا شکار شدت پسند سیاستدان مسلمانوں سے معافی مانگیں۔

عمران خان نے مغربی حکومتوں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ ہمارے رسولِ پاکﷺ کی شانِ اقدس میں گستاخی کےذریعےجان بوجھ کر مسلمانوں کیخلاف نفرت و ایذاء کےفروغ میں ملوث عناصر کی سرکوبی کیلئے وہی معیار ملحوظِ خاطر رکھیں جو انہوں نے ہولوکاسٹ کیخلاف ہر قسم کی منفی گفتگو کو غیرقانونی قرار دے کر قائم کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.