پیر 3؍صفر المظفر 1445ھ21؍اگست 2023ء

توشہ خانہ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیلوں کی درخواست سپریم کورٹ میں مقرر

سپریم کورٹ توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اپیلوں پر سماعت بدھ کو کرے گی۔

پی ٹی آئی چیئرمین کی اپیلوں پر چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 23 اگست کو سماعت کرے گا۔

جسٹس مظاہر نقوی، جسٹس جمال مندوخیل بینچ کا حصہ ہوں گے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 اگست کے فیصلوں کو چیلنج کیا تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس قابل سماعت ہونے کا معاملہ واپس جج ہمایوں دلاور کو بھجوا دیا تھا۔

واضح رہے کہ 5 اگست کو اسلام آباد کی سیشن عدالت کے جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

توشہ خانہ کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد اسی دن پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا تھا اور اس وقت وہ اٹک جیل میں قید ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.