وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ توانائی کے شعبے کے مسائل کا حل موجودہ حکومت کی ترجیح ہے، مسائل کے حل سے توانائی کے شعبے کے مالی استحکام اور ملکی معاشی ترقی کا حصول ممکن ہے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت توانائی کے شعبے میں اصلاحات سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران توانائی کے شعبے میں مختلف اصلاحات متعارف کروانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق توانائی کے شعبے میں اسٹاک اور گردشی قرضے کے مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک کی اقتصادی ترقی کیلئے توانائی کے شعبے میں اصلاحات نا گزیر ہیں، حکومت توانائی کے شعبے کے مسائل بشمول گردشی قرضے کو حل کرنے کو ترجیح دیتی ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ توانائی کے شعبے کے تمام مسائل کے حل کیلئے قابل عمل حل نکالیں۔
Comments are closed.