سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کی نااہلی سے خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقے ایل اے 15 باغ 2 پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کی تاریخ جاری کردی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ایل اے 15 باغ 2 پر 8 جون کو پولنگ ہوگی جبکہ کاغذات نامزدگی 10 مئی دن 4 بجے تک جمع کروائے جاسکیں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات کی جانچ پڑتال 11 مئی اور اپیلیں 15 مئی کو کی جاسکیں گی، جن پر سماعت 16 مئی کو ہوگی جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست 18 مئی کو جاری کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق 19 مئی کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے جبکہ پولنگ 8 جون کو صبح 8 سے شام 5 بجے تک ہوگی۔
Comments are closed.