خیبر پختونخوا محکمہ خزانہ نے کہا ہے کہ تنخواہوں کی ادائیگی روکنے کا کوئی مراسلہ جاری نہیں کیا۔
خیبر پختونخوا میں عید پر ملازمین کی پیشگی تنخواہوں کے معاملہ پر محکمہ خزانہ نے خود مختار اور نیم خودمختار اداروں کے نام مراسلہ جاری کر دیا۔
مراسلہ میں ہدایت دی گئی کہ ملازمین کو وفاقی ٹریژری رولز کے تحت اپریل کی تنخواہ پیشگی ادا کی جائے۔
مراسلے میں کہا گیا کہ تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے محکمہ خزانہ سے اضافی بجٹ نہ مانگا جائے۔
Comments are closed.