بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تمام سینٹر کنٹرول آفیسر کے لیٹر منسوخ کردیے گئے ، چیئرمین میٹرک بورڈ

چیئرمین میٹرک بورڈ شرف علی شاہ  نے آج ہونے والے میٹرک کے پہلے امتحان میں بے نظمی کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ تمام سینٹر کنٹرول آفیسر کے لیٹر منسوخ کردیے گئے، اب سینٹر سپرنٹنڈنٹ یا مجاز نمائندے ہی امتحانی پرچہ جات حاصل کرسکیں گے۔

شرف علی خان نے کہا کہ سینٹر کنٹرول آفیسر کی غیر حاضری کے باعث کچھ مراکز پر پرچہ تاخیر سے پہنچا۔

مشیر جامعات و تعلیمی بورڈز نے کہا کہ چیئرمین بورڈ اور کنٹرولر میٹرک بورڈ نے انتظامی غفلت کا مظاہرہ کیا۔

چیئرمین بورڈ نے کہا کہ مرکزی امتحانی حب کی تعداد 11 سے بڑھا کر 18 کردی گئی۔

انہوں نے کہا کہ غیر حاضر سینٹر کنٹرول آفیسرکے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.