کراچی، اسلام آباد، لاہور سمیت ملک کے تما م بڑے شہروں میں کھانے پینے کی چیزیں سب سے زیادہ مہنگی ہوئی ہیں۔
ادارہ شماریات نے ملک کے بڑے شہروں میں مہنگائی سے متعلق اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کراچی اور حیدر آباد میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت ملک بھر میں سب سے زیادہ ریکارڈ ہوئی ہے۔
کراچی، حیدر آباد کے شہری 20 کلو آٹے کا تھیلا 1940 روپے تک میں خرید رہے ہیں جبکہ سکھر میں یہ 1700 روپے میں دستیاب ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق لاڑکانہ، کوئٹہ اور خضدار میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1800 روپے تک میں فروخت کیا جارہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ڈھائی کلو گھی کے ڈبے کی سب سے زیادہ قیمت لاڑکانہ، حیدر آباد، کراچی، ملتان اور سیالکوٹ میں ریکارڈ ہوئی ہے۔
گھی کا ڈھائی کلو کا ڈبہ لاڑکانہ میں 1485 جبکہ کراچی، حیدر آباد، ملتان اور سیالکوٹ میں 1480 روپے میں دستیاب ہے۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق فیصل آباد اور بنوں میں آلو کی قیمت زیادہ سے زیادہ 100 روپے کلو تک پہنچی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی اور کراچی میں ٹماٹر کی قیمتیں 100 روپے کلو سے تجاوز کرگئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد، فیصل آباد، راولپنڈی، لاہور اور کراچی میں پیاز 100 روپے کلو سے زائد میں مل رہی ہے۔
Comments are closed.