تعلیمی اداروں سے متعلق نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں اہم فیصلے کرلیے گئے۔
اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں صوبائی وزرائے تعلیم و صحت نے شرکت کی۔
اعلامیے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر 8 فیصد مثبت شرح والے اضلاع میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
ایسے اضلاع میں اسکول، مدارس، یونیورسٹیاں اور ٹیوشن سینٹرز بھی بند رہیں گے۔
اعلامیے کے مطابق نویں سے بارہویں کی کلاسز 19 اپریل کو امتحانات کی تیاری کے لیے شروع کی جائیں گی۔
اعلامیے کے مطابق نویں سے بارہویں تک کی کلاسز متبادل دنوں میں لی جائیں گی، او لیول، اے لیول اور اے ایس کے امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق ہوں گے۔
اعلامیے کے مطابق ملک میں تمام بورڈز کے امتحانات نئے شیڈول کے مطابق ہوں گے۔
Comments are closed.