بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تفتیشی افسر کی دعا زہرا کا میڈیکل کرانے کی درخواست مسترد

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی کی عدالت نے لاہور کے لڑکے ظہیر سے پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا کا میڈیکل کروانے سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے تفتیشی افسر کی میڈیکل کرانے کی درخواست مسترد کر دی۔

مقدمے کے ضمنی چالان پیش کرنے کے لیے تفتیشی افسر نے عدالت سے مہلت طلب کر لی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی کی عدالت نے تفتیشی افسر کی مہلت سے متعلق درخواست منظور کر لی۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو 6 اگست تک ضمنی چالان جمع کرانے کی مہلت دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 6 اگست تک ملتوی کر دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.