بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تعلیمی اداروں کی چھٹیاں نہیں بڑھائی جائیں گی: سیکریٹری تعلیم

قائم مقام سیکریٹری تعلیم آصف حیدر کا کہنا ہے کہ فیصلہ کیا ہے کہ تعلیمی اداروں کی چھٹیاں نہیں بڑھائی جائیں گی۔

اسلام آباد میں قائم مقام سیکریٹری تعلیم آصف حیدر کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی سیکرٹریز تعلیم نے ویڈیو لنکس کے ذریعے شرکت کی۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت ہونے والے کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں صوبے میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث پیر سے تعلیمی ادارے بند کرنے، شادی ہالز اور دیگر تقریبات پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی اداروں کی چھٹیاں نہیں بڑھائی جائیں گی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام تعلیمی بورڈز کے امتحانات شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔

سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، کورونا مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر تقریباً 8 فی صد ہو گئی۔

اجلاس میں کورونا وائرس کی ایس او پیز کے تحت اسکول شیڈول کے مطابق کھولنے پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ تمام صوبے اپنی حدود میں کورونا وائرس کی شرح کے مطابق خود فیصلے کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.