پیر 12؍محرم الحرام 1445ھ31؍جولائی2023ء

تشدد کا شکار بچی بہتر ہونے پر کہتی ہے گھر جانا ہے، پروفیسر الفرید ظفر

پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج پرو فیسر الفرید ظفر نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں تشدد کا شکار ہونے والی بچی بہتر ہونے پر کہتی ہے کہ میں ٹھیک ہوں اور گھرجانا چاہتی ہوں، اچانک بچی غنودگی کی کیفیت میں چلی جاتی ہے۔

جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے الفرید ظفر نے کہا کہ تشدد کا شکار ہونے والی گھریلو ملازمہ رضوانہ کی طبیعت کبھی ٹھیک کبھی خراب ہو جاتی ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ 2 روز رضوانہ کے لیے اہم ہیں، طبیعت بگڑنے پر رضوانہ کو آکسیجن لگانا پڑتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میڈیکل بورڈ میں ہم نے ماہرنفسیات کو بھی شامل کیا ہے، میڈیکل بورڈ دس رکنی تھا، اب تیرہ رکنی کردیا ہے، بچی کی روز کونسلنگ ہوتی ہے، پولیس نے تحقیقات کرنا ہے کہ اصل معاملات کیا تھے۔ 

پروفیسر الفرید ظفر کا کہنا ہے کہ رضوانہ کچھ نہ کچھ کھا پی رہی ہے، زہر کا ٹیسٹ کرنے کے لیے نمونے فرانزک کو بھیج دیے ہیں۔

پوسٹ گریجویٹ کالج لاہور کے پرنسپل پروفیسرالفرید ظفر نے بتایا ہے کہ تشدد کا شکار ہونے والی گھریلو ملازمہ رضوانہ کی صبح 4 بجے اچانک طبیعت بگڑ گئی۔

پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج نے بتایا ہے کہ رضوانہ کے سر اور کمر کے زخموں میں بہتری آرہی ہے، اس کا ایکو ٹیسٹ ٹھیک آیا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بچی کی ادویات میں کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ تشدد کی شکار گھریلو ملازمہ رضوانہ 7 روز سے لاہور کے جنرل اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.